250ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام،اپگریڈیشن کی منظوری دیدی ، ساجد بلوچ  

Jun 27, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجد بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان بھر میں 250ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور اپ گریڈیشن کے نیوٹیک منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے،نیوٹک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجد بلوچ نے کہا کہ ملک بھر میں 250وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید اور عالمی ضروریات کے مطابق ٹریڈز گرافک ڈیزائننگ، سائبر سکیورٹی، روبوٹکس اور روائتی ٹریڈز الیکٹریشن، پلمبر، فیشن ڈیزائننگ وغیرہ میں تربیت دی جائے گی. اس منصوبے کے تحت ہنر حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لئے اندرون و بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے،حکومت مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے بیس لاکھ سے زائد ہنر مند افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور تقریبا ڈیڑھ ملین افراد کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر کرنے کے لیے پر عزم ہے۔نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن ٹی ویٹ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نظام پر عمل پیرا ہے اور نیوٹیک نوجوانوں کو عالمی جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ فراہم کر رہا ہے نیو ٹیک نے اب تک تقریبا ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے۔
 جن میں روزگار کی شرح 71 فیصد ہے،تمام صوبائی حکومتوں کے اعلی عہدیداران نے عوامی مفاد میں اس منصوبے کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں