راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دوران واردات فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا عابدبلاگینگ کے سرغنہ عابد اور ارکان نعمان، عبدالرافع اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے رقم 21 لاکھ روپے، 2 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،ملزم شہریوں سے اسلحہ کے زور پہ قیمتی اشیاء لوٹتے تھے اور مزاحمت پہ فائرنگ کر کے زخمی کردیتے تھے،خطرناک ملزمان کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جسے ایس ایچ او ایئرپورٹ اور انکی ٹیم نے پورا کیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔