راولپنڈی( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے ضلع راولپنڈی کے 72درباروںکے منتظمین کو سیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ،جس میں ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ درباروں پر سیکورٹی اقدامات سخت کریں ، کوئی بھی پروگرام بنایا جائے تو اس کی پیشگی اطلاع کی جائے ،ضلع راولپنڈی میں18 دربار ایسے ہیں جہاں پر مخصوص دنوں میں زائرین کا رش زیادہ ہوتا ہے، ان دنوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں واقع تمام درباروں کی سیکورٹی سخت کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس کو ایک مراسلہ لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں موجود تمام درباروں ، عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں ،کلوز سرکٹ کیمروں، واک تھرو گیٹ اور پولیس نفری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے درباروں کی انتظامیہ کو بھی ہدیات جاری کی جائیں اور ان کو پابند بنایا جایا کہ جب بھی ان کے ہاں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد ہو اس کی پیشگی اطلاع دی جائے ، تاکہ سیورٹی اقدامات کئے جا سکیں ،راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں درباروں کی انتظامیہ اور متولیوںکو یہ ہدایات دی ہیں کہ وہ درباروں کی سیکیورٹی پر توجہ دیں ،گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ،پولیس کی گارڈ بھی رہے گی ،درباروںپر آنے والے جانے والوں پر نظر رکھی جائے، مین گیٹ پر دربار کے ارد گرد رہنے والوں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے ،آپس میں مکمل تعاون کیا جائے ، کوئی بھی مشکوک شخص یا کوئی چیز نظر آئے تو فورامقامی پولیس اور قریبی تھانے میں اطلاع دی جائے ،تاکہ جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
درباروں پرکسی بھی پروگرام کی پیشگی اطلاع دی جائے ،مخصوص دنوں میں رش والے18درباروں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت
Jun 27, 2022