ملک دشمن عناصر پاکستانیوں کو کمزورکرنے کیلئے آپس میں الجھار ہے ہیں:خالد محمود مغل

Jun 27, 2022

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران گلی حکیماں کے صدر خالد محمود مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستانیوں کو کمزورکرنے کیلئے آپس میں الجھار ہے ہیںجمہوری قوتوں کونفرت ونفاق کی سیاست اورتصادم سے گریزکرناہوگاا نتقا م اورالزام تراشی کی سیاست کودفنادیاجائے پاکستان میں امن واستحکام کاانحصاربحیثیت قوم ہمارے مثبت رویوں پر ہے لہذاٰ باہمی اختلافات کونفرت اوردشمنی میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے، اپنے ایک بیان میں خالد محمود مغل نے کہا کہ پاکستان میں منافرت کوہوادینا ملک دشمن قوتوں کی ضرورت اورفطرت ہے عوام صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورافواہوں پرہرگزکان نہ دھریں۔

مزیدخبریں