مہنگائی میں اضافہ عوامی ریلیف کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے:عامر خان

Jun 27, 2022

کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما وٹائیگر فورس کے کپتان عامر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ عوامی ریلیف کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے امپورٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملک اور اس کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں، حکمران آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی اماجگاہ بنا دیا ہے مہنگائی کے حوالے سے حکومت کے اپنے ہی اعدادوشمار اس کے کارناموں کی قلعی کھول رہے ہیں۔

مزیدخبریں