شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن مشکلات سے گھبرانے والے نہیں حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر سامنا کریں گے اور مضبوط چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی حکومتی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی فتح سے ہمکنار ہوگی، پی پی 140سٹی شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات میں بھی نامزد پی ٹی آئی امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک واضح اکثریت سے فتح یاب ہوں گے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ شیخوپورہ کی عوام چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے ساتھ ہے اور انکے شانہ بشانہ انتخابی مہم چلا ئی جارہی ہے۔