پھلروان چوک(نا مہ نگار)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا ۔اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میںمنشیات کی روک تھام اوراس کے نقصانات کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کر نا ہے ۔ ورلڈ ڈرگ رپورٹ افیون ،کوکین،چرس،بھنگ،ایمفیٹامین قسم کے محرکات کی طلب اور رسد کے ساتھ سا تھ صحت پر ان کے اثرات کا عالمی جائزہ فراہم کرتی ہے۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہر وں میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منشیات کے تدارک کے موضوع پر سمینار منعقد ہوئے ۔