انتخابات میں مخالفین پرتشدد،ہراساں اوراغوا کی مذمت


کراچی (سٹی ڈیسک ) امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے سندھ کے پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے دن بے ضابطگیوں،قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اورپرتشدد واقعات پر اظہار افسوس، حکومتی سرپرستی میں پری پول کے بعدپوسٹ پول میں دھاندلی،مخالف امیدواروں اور ووٹرزپرحملے تشدد اورحراساں کرنے والے عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سندھ فیئر اینڈ فری انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا ہے۔حیرت ہے کہ عملہ اورامیدواروں کو دی گئی ووٹرلسٹ میں فرق،پولنگ عملہ بیلٹ بکس سمیت اغوا اور بیلٹ پیپرز میں امیدواروں کے نشانات تک غلط دیئے گئے جوحکومت والیکشن کمیشن بیلٹ پیپر،بیلٹ بکس اورپولنگ عملہ کی حفاظت نہ کرسکے تو وہ کیسے صاف وشفاف الیکشن کراسکتی ہے۔صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں قائم الیکشن مانیٹرنگ سیل میں بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی کا مزید کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میںبیلٹ بکس سمیت پولنگ عملے کے اغوا اور ناخوشگوارواقعات سندھ حکومت کی ناکامی ہے۔امیدواروں کی نامزدگیوں سے لیکر پولنگ دن تک پوری انتظامیہ اورپولیس سندھ حکومت کے ورکرکے طورپر کام کرتی رہی۔پہلے مخالفین کے فارم رد جوبچ گئے ان پرپولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات داخل کرکے حراساں کیا گیا۔انہوں نے سوال کیاکہ آخر کب پاکستان میں پرامن،آزاد صاف وشفاف انتخابات کا خواب پورا ہوگا۔ اس موقعپر صوبائی نائب امیر وناظم انتخابات ممتازحسین سہتو،کراچی کے ناظم انتخابات راجہ عارف سلطان اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن