ہوشربا مہنگائی نے مفلس ومزدور طبقات کاچولہا بجھادیا: افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ متحدہ حکومت کے ناقص اقدامات کا بوجھ عوام کے ناتواں کاندھوں پر پڑا ہے، ہوشربا مہنگائی نے مفلس ومزدور طبقات کاچولہا بجھادیا اورگھر گھر صف ماتم بچھادی ہے حکومتی معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے اشاروں پرناچ رہی ہے جبکہ عوام ایڑیاں رگڑ رہے ہیں نیب زدگان کے مفادات کی محافظ حکومت کسی صورت عوام کوریلیف نہیں دے سکتی وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عام آدمی سمیت پسماندہ طبقات کے مسائل اورشہریوں کے بنیادی حقوق سے مجرمانہ چشم پوشی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن