کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پشتونخوا ہ ملی پارٹی سندھ کے تحت سابق سینٹر عثمان کاکڑ کی پہلی برسی منائی گئی جس میں پختونخوا ملی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان وکلاء برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر بشیر خان مندوخیل نے کہا کہ عثمان کاکڑ ایک سوچ اور نظریے کا نام تھا عثمان کاکڑ نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کے لیے سینٹ میں آواز اٹھائی پختونوں کے مسائل کو بہترین انداز میں پیش کیا لیکن کچھ ملک دشمن قوتوں کو یہ برداشت نہیں تھا کہ ان کے مسائل حل کیا جائے اس لیے عثمان کاکڑ کو راستے سے ہٹا یا گیا ہم ریاست سے مطالبہ کرتے عثمان کاکڑ کے قتل کے صاف و شفاف تحقیقات کی جائے۔ تقریب سے جے یو آئی کے رہنما مفتی غیاث نے بھی خطاب کیا مفتی غیاث نے کہا کہ عثمان کاکڑ سینیٹ میں ایک مضبوط آواز تھا۔ اس نے سینٹ میں ہمیشہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھایا ہے مفتی عثمان کاکڑ کے موت کے صاف وشفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا، تقریب سے سلیم ترین اور آغا صدیق شفع ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
عثمان کاکڑ نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، بشیر خان مندوخیل
Jun 27, 2022