امپورٹڈ حکومت نے ملک کو آمریت کی طرف دھکیل دیا: سلیم مہر

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے رہنما وامیدوار  این اے 137  محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مکمل طور پر آمریت کی طرف دھکیل دیا ھے  اس وقت عام آدمی کے لیے  بچوں کے لیے دو وقت روٹی کمانا مشکل گو گیا ھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کریانہ سٹور اور دیگر تجارتی مراکز کو رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات سے بے روز گاری کے سیلاب میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعہ سے وجود میں آنے والی ناہل حکومت تجارت اور صنعتوں کو طرح طرح کے ٹیکس لگا کر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں پر لگائے گئے سپر ٹیکس بلا ?خر صارفین پر ہی منتقل ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کررہی ہے ان معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے انہوں نے کہا کہ آج کسان سرمایہ دار، تاجر، ٹرانسپورٹر ز اور ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

ای پیپر دی نیشن