معاہدہ پر جان بوجھ کر تاخیر سے آئین کی شق 62، 63 کا اطلاق ہوتا ہے

Jun 27, 2022


کراچی ( سٹی ڈیسک ) معاہدہ پر جان بوجھ کر تاخیر سے آئین کی شق 62 اور 63 کا اطلاق ہوتا ہے دوسری طرف معاہدہ کی پاسداری کے بغیر صادق اور آمین کا تصور بھی ممکن نہیں ہے ان تاثرات کا اظہار کراچی سٹیزن کونسل کے صدر محفوظ النبی خان نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مقاصد فکر کے مطابق وعدے کی خلاف ورزی ناصرف اخلاقی اقدار بلکہ قوانین کی بھی پامالی ہے نئے سندھ لوکل گورنمنٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق قانون سازی میں تاخیر توہین عدالت بنتی ہے جس کا عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں بڑی پیش رفت کے بعد عدالتیں انتخابات کو موخر نہیں کیا کرتی ہیں اور اس بات کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے دائر مقدمے کے فریقین کو سمجھنا چاہئے تھی اور بعد از حیات واویلا لا حاصل ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی و دیگر ڈویڑن میں جہاں بلدیاتی انتخابات ہونا باقی ہیں وہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فوری قانون سازی کے لئے عوام مہم کو منظم کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں