ملتان (نیوز رپورٹر)کوئی انسان محمدو آل محمد کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتا اللہ کے ان منتخب بندوں نے اللہ اور اْسکی مخلوق کے حقوق خود بھی اداکیئے اور دوسروں کو ادا کرنے کا سبق بھی دیتے رہے اور اس کا م کیلئے اپنی جان ومال سب کچھ راہ خدا میں قربان کر دیا سیرت اہلبیت کو عام کرنا ہمارا سلامی اور ایمانی فریضہ ہے یہ بات تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے دس ہاڑ حضرت امام حسینؓ اور اْن کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے ریاض حسین جعفری، شوکت حسین جعفری، بلو ملنگ کے زیر اہتمام محلہ ڈھولیاں والا بیر ون پاک گیٹ سے شبہیہ ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی اس موقع پر ا نجینئر سخاوت علی سیال، سید علی اصغر رضوی، شاہ زیب خان بلوچ، اصغر علی ہاشمی، محمد آصف جھمٹ،ڈاکٹر حسینن رضا ودیگر موجود تھے ماتمی جلو س اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے وقت سے پہلے مرکزی امام بارگاہ کمتروالا پر اختتام پذیر ہوا۔