سکھر/روہڑی ( نامہ نگاران)پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین خان جتوئی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حالیہ مزید پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مہنگائی کا رونا رونے والی امپورٹیڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے بجائے ان پر مزید مہنگائی ایٹم بم گرا رہی ہے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پر اضافہ عوام پر ظلم و زیادتی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کے ہم امپورٹیڈ حکومت کے نااہل حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر ملک کی غریب و مظلوم عوام کو مہنگائی کے طوفان سے باہر نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔ مبین خان جتوئی نے مزید کہا کے نااہل امپورٹیڈ حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے تو کرتی ہوئی نظر آتی ہے لیکن افسوس ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک مزید معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اورحکومت اپنی نااہلی چھپانی کیلئے مہنگائی کرکے عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرنے والی امپورٹیڈ حکومت نے اقتدار سے قبل عوام سے جو وعدے کئے ایک وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے مبین جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد امپورٹیڈ حکومت جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیگی اور ملک میں ایک بار پھر عوامی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
امپورٹڈ حکمراں جلد اپنے گھروں کو لوٹ جائینگے،تحر یک انصاف
Jun 27, 2022