گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سینٹرل پنجاب شہزاد سعید چیمہ، ڈویژنل صدر آصف بشیر بھاگٹ، جنرل سیکرٹری ملک طاہر اختر اعوان کی قلب حسین چیمہ کے ہاں آمد۔ اس موقع پر پی پی پی گوجرانوالہ ڈویژن (شعبہ اطلاعات) کا اجلاس ہوا۔ جس میں عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ، صدر گوجرانولہ ڈویژن آصف بشیر بھاگٹ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک طاہر اختر اعوان،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات عبد الرزاق سلیمی نے سوشل میڈیا کی اہمیت، افادیت،آگہی، ترجیحات اور اسے مربوط و مضبوط بنانے کی ضرورت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا،شہزاد سعید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کو انفارمیشن بیورو اور سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک ماڈل ڈویژن بنائیں گے،سوشل میڈیا رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جلد ماہرین کی زیرنگرانی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا. تقریب کاآغاز کوچیئرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور کی والدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔