حافظ آباد:منشیات کیخلاف عالمی دن پرانجمن نوجوانان کے زیراہتمام محفل سماع

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)منشیات کے عالمی دن کے موقع انجمن نوجوانان ، روشن پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ،آئی سپ کے زیراہتمام  جناح پبلک ہال کے لان میں محفل سماع جشن فرید صابرؒ پیر شہباز الحسن صابری کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔جس میںپیر سید قیصر علی شاہ، پیر محمد فاروق ہاشمی، پیر محمد مشتاق مہمانان خصوصی تھے۔ محفل سماع میں استاد شرافت علی خان نے عارفانہ کلام پیش کئے ۔ اس موقع پر پیران عظام ، معززین اور شہریوںنے منشیات کے خلاف عملی جہاد کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے پر نئی نسل کو اسکے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے پر عبدالجبار رضا انصاری اورانکے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں مولانا خالد محمود، حافظ ممتاز نعیم سلطانی، رانا محمد اکرم فیردی، محمد مجید گرج، محمد ارشدسپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس ، شہید انصاری، شیخ کاشف صوبہ، محمد الیاس، محمد یاسر رحمانی، ڈاکٹر محمد سلیم، محمد امین انصاری، معظم شبیر جعفری، عابد صابری، شفقت علی جاوید، محمد اکرام، حکیم محمد نواز چشتی، محمد اطہر طارق صابری، خان ثناء اﷲخان سمیت شہریوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن