کامونکی(نمائندہ خصوصی)ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ان کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے اس حوالے سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔ان خیالات کا اظہا ر ماہر قانون دان محمد ثاقب شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپاکیا ہے۔اب بھی اگرنوجوان ملک میں بڑی تبدیلی کے لیے کمر بستہ ہوجائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حالات کی تبدیلی کے لیے یوتھ کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ملک کی نصف سے زائدآبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے انفرادی و اجتماعی معاملات میں ایک مثالی اورجیتی جاگتی تصویر بنناہوگاپاکستان کے نوجوان اصل سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں۔