شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 140کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی روزبروز بڑھتی ہوئی تحریک انصاف کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ہی اب کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے انہی ہتھکنڈوں سے دلبرداشتہ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انشاء اللہ کھڑے رہیں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف پہلے پیارتھا اور اب عوام کا جنون بن چکا ہے اور جنون ہمیشہ منزل کو پاکر رہی دم لیتا ہے اور 17 جولائی کا دن بھی تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔