سرکاری اور پرائیویٹ نادہندگان سے بقایاجات وصولی کی جائے: ارشاد سیال


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل ارشاد حسین سیال اور ایڈیشنل ایکسین ملتان سرکل تاج محمود قمر سرکل کمپلیکس میں ایس ڈی او ز اور ایکسین سے ریکوری کی مانیٹرنگ کی اور تمام ایکسین کو ہدایت کی کہ سرکاری اور پرائیویٹ نادہندگان سے بقایاجات وصول کرنے کیلئے آپریشن مزید تیز کیاجائے۔ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے متعلقہ افسران سے بلوں کی وصولیاں کروانے کیلئے ملاقات کی جائے۔ ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان علی چوہان اور ریونیو آفیسر محمدندیم نے دفتر اور فیلڈ میں ریکوری آپریشن کیا جبکہ ایس ڈی او کینٹ سب ڈویڑن شیخ ندیم کوثر، لائن سپریٹنڈنٹ محمد قاسم، ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویڑن محمد عارف سیال کی سربراہی میں ریکوری ٹیموں نے فیلڈ میں نادہندگان کی فہرستوں پر چیکنگ کی اور ریکوری ٹیموں کے ہمراہ ماہانہ بلوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگا ن کے کنکشنز منقطع کروائے۔ریونیو آفیسر سٹی ڈویڑن جمال الدین نے ریونیو آفس میں گارڈن ٹاؤن، سٹی، ولایت آباد اور پاگ گیٹ سب ڈویڑنوں کی ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن