گکھڑمنڈی(نامہ نگار)امپورٹڈ حکومت کے جھوٹوں کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے معاشی ٹارگٹ پورے نہ ہونے پر ایک کی بجائے کئی بجٹ پیش کیے جارہے ہیں نہ تو امریکی ڈالر کی اڑان اور نہ ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی قابو میں آرہی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد امتیاز احمد خاں ،ارشد گجر اور رائو عثمان علی خان نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو اقتدار کی باریاں مقرر کرکے کئی سالوں سے لوٹنے والے گروہ کی طرف سے تباہ کی گئی ملکی معیشت کوعمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں ترقی و خوشحالی کی پٹری پر چڑھا دیا تھا جس سے بیروزگاری کا خاتمہ اور مہنگائی پر مکمل کنٹرول ہونے سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا تھا لیکن جمہوریت کے جھوٹے دعویداروں اور اتحادی جماعتوں کے قائدین نے امریکی سازش پر عمل کرکے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے لیکن بجائے نہ تو ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی اور نہ ہی پٹرولیم مصنوعات گیس و بجلی و دیگر اشائے خوردنی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جاسکا۔