شیخوپورہ:کلرکس کی 1865اسامیاں ختم کرنے پر ہیلتھ ملازمین کا احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں سی او،ڈی ایچ اوسمیت مختلف دفاتر میں کلرکس کی 1865اسامیاں ختم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوانے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت یونٹ سراپا احتجاج بن گیااور انہوں نے پنجاب کے صدرقیصر جاوید،ضلعی صدر چوہدری غلام نبی ورک،جنرل سیکرٹری سعید الرحمان ٹیپو خان،مرزا ثناء اللہ،،محمد بوٹا،سلیم خان،ندیم تارڑ،رانا انور،محمد رمضان و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرا کیااور مطالبہ کیا کہ کلرکس کا معاشی قتل بندکیاجائے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 1865کلریکل سٹاف کی اسامیاں ختم کرنے میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کردار ہے جسے کسی بھی صورت منظور نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن