ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 217 سے تحریک انصاف کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا واحد مقصد اپنی اقتدار کی کرسی بچانا ہے۔ پی پی 217 کی عوام باشعور ہے، اس بار کوئی اس حلقے کے ووٹر کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتا۔ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں ہے لیکن پھر بھی پی پی 217 میں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔عوام ملک کے وسیع تر مفاد میں ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو کامیاب کریں۔حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ عمران خان واحد قیادت ہیں جو ملک کو ایک بار پھر اندھیروں سے روشنی کی طرف لاسکتے ہیں۔ 17 جولائی کا دن پاکستان کی سیاست کا ایک اہم دن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 46 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک‘ معین ریاض قریشی‘ قربان فاطمہ‘چودھری مقبول ارائیں‘ رانا حیدر، نیاز بھٹہ، طارق سیال، خواجہ نادر‘ملک اشفاق ارائیں‘ شیخ بشیر‘ شازیہ وحید‘ملک نذیر کالرو‘چودھری نیاز‘ محمد امین‘عاشق بلوچ‘ملک‘ قیصر بھٹہ، رشید کالرو، ملک اے۔ڈی کالرو، طارق شاہ، شاہ زین موجود تھی۔انہوں نے کہا۔ عوام کی آواز عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔ میں صرف ایم پی اے کی سیٹ جیتنے نہیں آیا ہوں، ہم بڑے مقصد کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میرے مدمقابل امیدوار نے عمران خان کو دھوکا دیا۔ اور وفاداری تبدیل کرکے عمران خان کی پیٹھ پر وار کیا۔ وہ شخص جو اپنے محسن کا وفا دار نہیں ۔ عوام 17 جولائی کو لوٹے کی سیاست کو دفن کریں گے۔ اس موقع پر عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ علاقہ مکینوں اور پارٹی کارکنان نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔اورضمنی انتخاب میں زین قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا