ٹاٹے پور( نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما ملک جمشید عباس بپی نے تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سپر ٹیکس کے نفاذ سے صنعت تباہ ہوجائیگی جس سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹے ہیں انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔