لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور میں چھٹی کے روز بجلی بچت پروگرام کے تحت تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش ماڈل بازاروں میں رہا۔چیئرمین ماڈل بازار ملک افضل کھوکھر نے شیر شاہ ماڈل بازار کا دورہ کیا۔جس میں سبزی سہولت سٹال پر سبزیوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔لاہور کے دس ماڈل بازاوں جن میں ٹائون شپ ،شیر شاہ،وحدت کالونی،ہربنس پورہ، چوہنگ، ٹھوکر، چائنہ سکیم ، سبزہ زار، رائیونڈ میں ریکارڈ رش رہا،عوام نے سبزی پھل کریانہ کے علاوہ دیگر ضرویات زندگی کی اشیا کی خریداری بھی ماڈل بازار سے کیں۔