خانیوال (نمائندہ خصوصی)مہنگائی،قربانی کے جانور مہنگے، حصہ ڈالنے کا رحجان،بکرے، دنبے کا کم از کم ریٹ50ہزاروپے شہری جانوروں کی خریداری کی بجائے صرف جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں پوچھ کر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔خاص کر تنخواہ دار طبقہ جس کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 20ہزارروپے سے30ہزارروپے ہے ان کیلئے قربانی کا جانور خریدنا مشکل ہے جبکہ جانوروں میں بکروں دمبوں اور چھتروں کا ریٹ کم سے کم30ہزار سے لیکر55ہزارروپے تک ہے جبکہ خوبصورت بکروں کی قیمتیں 60ہزارروپے سے اوپر ہیں۔