خانیوال( خبر نگار) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر شیخ محمد اخلاق نے کہا کہ سپر ٹیکس عائد کرنے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے انڈسٹریز اور صنعت بند ہونا شروع ہوگئی ۔ ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم قوم کو درپیش مسائل کا تقاضا ہے کہ ملک کی تاجر برادری اور انڈسٹریز اور صنعت کاروں سے باہمی مشاورت کر کے لائحہ عمل طے کیا جائے ٹیکس نظام انتہائی اصلاح طلب ہے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی جتنی کم شرح کی ہوگی اتنا ہی زیادہ ریونیو جمع ہوگا ۔ کسی بھی ملک کی ترقی خوشحالی میں صنعت و تجارت اور زراعت کا کلیدی کردار ہے اسے بہتر بنانے کیلئے جامعہ پالیسی بنائی جائے۔