رحیم یارخان(بیورورپورٹ) رحیم یارخان کے انڈسٹریل فیڈرزخاص کرپاورلومزفیڈرزکو اپنی پرانی شکل میں بحالی کردیا گیا۔ چوہدری محمد اشرف نے بتایاکہ میں نے چیف ایگزیکٹومیپکوکو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات بارے آگاہ کیاجس پر چیف ایگزیکٹو میپکوملتان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کے انڈسٹریل فیڈرز کو اپنی پرانی شکل میں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرایگزیکٹوممبرچوہدری محمد نعیم اورانوار احمد نجمی چیئرمین انجمن آڑھتیاں پنجاب بھی موجود تھے۔
پاورلومزفیڈرزکو اپنی پرانی شکل میں بحال کروا دیا: چودھری اشرف
Jun 27, 2022