گگو منڈی(نامہ نگار)چوک شاہ جنید میں بھٹہ خشت مالکان قانون کی کھلی خلاف ورزی کرنے لگے ۔ اہلیان چوک شاہ جنید کے مطابق چوک کے چاروں اطراف کی سڑک پر قائم بھٹہ خشت پر کھلم کھلا پلاسٹک پولٹری فارم کی باقیات اور توڑی جلانا معمول بن گیا جس سے فضا میں ہر وقت زہریلی دھواں موجود رہتا ہے جس سے عوام سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ان بھٹوں پر چائلڈ لیبر قانون کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے اور کمسن بچوں سے مزدوری کروائی جا رہی ہے جبکہ اکثر بھٹوں پر زک زیک ٹیکنالوجی بھی استعمال نہیں کی جا رہی ۔شہریوں نے ڈی سی وہاڑی اور ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر سے مطالبہ کیا کہ قانون شکن بھٹہ مالکان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔