بیٹ ظاہر پیر (نامہ نگار ) پنجند کینال میں پانی کی مسلسل بندش ٗ کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں تباہ ۔ نہر پنجند کینال گزشتہ 8ماہ سے پانی سے محروم رہنے کی وجہ سے ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے سدھوولی ٗمیانی اچھا ٗشہباز پور شرقی ٗنور وآلہ ٗطاہر والی ٗٹھل حمزہ ٗملک پور ٗچکی اڈا ٗترنڈہ گورگیج سمیت دیگر علاقے نہری پانی سے محروم چلے آرہے ہیں۔نہری پانی کی بندش سے سینکڑوں کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزشتہ دوماہ کے دوران 2بار پنجند کینال میں پانی کی فراہمی ممکن ہوسکی ۔جو تین ہزار کیوسک سے زیادہ پانی فراہم نہیں کیا گیا۔کاشتکار طبقہ ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔نہر میں پانی کی عدم دستیابی سے ضلع رحیم یارخان سمیت دیگر علاقوں کی ہزاروں ایکڑز پر کھڑی قیمتی فصلات کپاس۔دھان۔سبز چارہ جات سمیت دیگر فصلوں کو بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انجمن حقوق کاشتکاراں تحصیل لیاقت پور کے صدر ملک کلیم اللہ بھٹو۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نزر حسین خان نے احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ کاشتکاروں کے ہمراہ متعلقہ حکام سے نہر پنجند کو فوری چالو کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پنجند کینال میں پانی کی مسلسل بندش ٗ کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں تباہ
Jun 27, 2022