بہاولپور(نامہ نگار+جنرل رپورٹر) ملک کوڈی ملٹرائز‘ڈی نیوکلیئراز‘اورڈی اسلامائزکرنے کی کوشش کی جارہی ہے بیرونی سازش پہلی دفعہ نہیں کی گئی 88 ء 2007 ء میں بھی کی گئی تھی لیکن اب بیرونی سازش ڈپٹی سیکریٹری کے لیول تک آگئی ہے عمران مخلص تھا مگراسکی ٹیم اچھی نہ تھی سپریم کورٹ نیب ترامیم‘ اوورسیزووٹ کاحق‘ الیکڑانک ووٹنگ مشین بارے ازخودنوٹس لے۔ ان خیالات کااظہار چیرمین مسلم لیگ(ض)وسابق وفاقی وزیر چوہدری اعجازالحق نے جاویدخان دولت زئی کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مداخلت کے نتیجہ میں جن لوگوں کولایاگیا انہوں نے غریب عوام کابھرکس نکال دیاہے ملک کودیوالیہ اورمحتاج کرنے کیلئے بین الاقوامی سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان معیشت کوایک منصوبہ کے تحت تباہ کرنے کی سازش ہے اور ڈالر250 تک جبکہ پیٹرول مزید مہنگاہوگا انڈسٹری پرٹیکس لگانے کے باعث انڈسٹری جام ہوجائیگی اورجس سپیڈ سے وزیراعظم جارہے ہیں اگران کے آگے سپیڈ بریکرنہ لگایاگیاتو معیشت کابھٹہ بیٹھ جائیگا ، ایسے شخص کو وزیراعظم بنادیاگیا جس پر فردجرم عائد ہونے والی تھی اس حکومت کو ایک خاص ایجنڈہ دیکر لایاگیاہے جس میں سرفہرست اسرائیل کوتسلیم کرنا‘ ہندوستان سے تعلقات کی بحالی ‘اورواہگہ کے ذریعے راہداری دینا ہے انہوں نے کہاکہ تمام ادارے مل کر اکٹھے ہواور فوری طورپر عبوری حکومت اور الیکشن کااعلان کریں۔ اس موقع پر چوہدری محمد نواز‘ سردارعبدالسمیع‘ رانادین ‘راناغضنفر‘تیمورثمین ‘میجر(ر)جعفر‘ سالارخان اور جاویدخان دولت زئی بھی موجودتھے ۔
عمران مخلص تھا اسک ٹیم اچھی نہ تھی : اعجازالحق
Jun 27, 2022