غلطیوں پر آنیوالے ردعمل کو  سنجیدہ لینا چاہیے:مدیحہ امام

کراچی (یواین پی) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلموں اور ڈراموں میں ہم جو کہانیاں دیکھتے ہیں وہ سماج کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسے میں ڈرامہ بنانے والوں پر بھی سماج میں صحیح اور غلط کے درمیاں توازن کو بنائے رکھنے کی زبردست ذمہ داری ہوتی ہے۔ انکاکہناتھا کہ جس طرح ہم تعریف کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں ۔اسی طرح غلطیوں پر آنے والے ردعمل کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ مجھ سے غلطی ہونے کا مطلب ہے کہ مجھے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ وہ غلطی نہ ہو۔ میری غلطی سے بہت سے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں، یعنی مجھے مستقبل میں خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن