فیصل آباد: 50 وارداتیں،اقبال سٹیڈیم مں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 50 وارداتوں میں شہری اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات، موبائل فونز، قیمتی سامان، مویشیوں، ٹرک، رکشہ اور سترہ موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اقبال سٹیڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے علی الصبح واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے حسن رضا ولد اکرم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
، محلہ پنج پیر میں لطیف، 198 ر ب میں ظہیر، 93 گ ب میں امجد، قصبہ تاندلہ میں فاروق کے گھروں اور فتح آباد میں مزمل کی دوکان سے مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سے زائد نقدی، بارہ تولہ طلائی زیورات، دو درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان چوری ہو گیا، قصبہ گڑھ میں عثمان وغیرہ سے تئیس لاکھ روپے مالیت کی مکئی سے لوڈ ہینو ٹرک، سیٹلائیٹ ٹاؤن میں شکیل مسعود، 108 گ ب میں اکبر سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل اور لاری اڈا کے قریب اشفاق اور اس کی بیوی، جی ٹی ایس چوک میں قربان، گلبرگ ٹاؤن میں اشفاق، کشمیر روڈ پر امان اللہ، تیزاب مل چوک میں حسن رضا، 204 ر ب میں فہد، گلستان کالونی میں وحید احمد، امین ٹاؤن میں زاہد، منصور آباد میں وقاص، ڈجکوٹ روڈ پر وقار، 64 ج ب میں عاقب، 109 گ ب میں شاہد، 28 گ ب میں اقبال، 411 گ ب میں جاوید اقبال، 137 گ ب میں عمران اور اس کی فیملی سے مجموعی طور پر پچیس لاکھ سے زائد نقدی، پانچ تولہ طلائی زیورات، تین درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان ڈاکوؤں نے چھین لیا جبکہ اقبال اسٹیڈیم سے نعیم کا رکشہ اور الائیڈ اسپتال سے عارش منیر، گلبرگ روڈ سے نادر، مدینہ چوک سے زبیر، محلہ غازی آباد سے ندیم، جمیل آباد سے راشد عزیز، سیم نالہ چوک سے جواد، 119 ج ب سے شہزاد، فیضان مدینہ چوک سے عامر شاہد، بولیدی جھگی سے ایزک، ملک پور سے وسیم اشرف، بٹالہ کالونی سے علی مرتضیٰ، ناظم آباد سے عبداللہ، گلشن رفیق کالونی سے علی حمزہ، 263 ر ب سے محمد علی، 39 گ ب سے شاہد کی موٹر سائیکلیں، شہباز گارڈن سے محمد علی کا گھریلو گیس میٹر، 73 ر ب سے ریحانہ بی بی کا گھریلو بجلی میٹر اور نصیر آباد سے امجد، 629 گ ب سے اسلم، 76 ر ب سے بلال، 555 گ ب سے خضر حیات وغیرہ کے مجموعی طور پر ساڑھے سات لاکھ مالیت کے مویشی نامعلوم چور لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...