منشیات کا بڑھتا رجحان ای بڑا چیلنج ، لمحہ فکریہ ہے: بلال صدیق کمیانہ 


لاہور(نامہ نگار) انسداد منشیات اور غیر قانونی تجارت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے عزم کو دہرایا ہے۔سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئی نسل میں منشیات کا بڑھتا رجحان پورے معاشرے کیلئے ایک بڑا چیلنج اور لمحہ فکریہ ہے۔ والدین بچوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیں۔ ان کی عادات و سکنات اور بدلتے رویوں پر کڑی نظر رکھیں۔ منشیات کے بڑے مگر مچھوں کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے میں 4146 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ پولیس سٹیشنز میں 4031 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 1625کلوگرام چرس،18کلو گرام ہیروئن،11کلو 414گرام آئس اور شراب کی 29 ہزار 600 بوتلیں برآمد کی گئیں۔سی سی پی او نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس کو اینٹی نارکوٹکس فورس،این جی اوز ، والدین ،تعلیمی اورحکومتی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن