رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحمیدنے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے مثبت اعشاریوں کو آئند فیصلہ اورپاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر عالمی پابندیوں کا خاتمہ ملکی معیشت کے اڑان بھرنے کی راہ ہموار کریگا۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی پابندیاں ختم ہونے سے بزنس کمیونٹی کے کاروبار جمود کی کیفیت سے باہر نکل سکیں گے۔ چوہدری عبدالحمیدنے کہاکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضع کمی لے کر آئے تاکہ بحران ختم ہوسکے ملکی معیشت کو خوشحال اور ترقی یافتہ سمت گامزن کرنے کیلئے مقامی پیداواری ذرائع آمدن کو ریلیف دیا جائے۔
عالمی پابندیوں کا خاتمہ ملکی معیشت ابھرے گی: چودھری عبدالحمید
Jun 27, 2022