سپرٹیکس لگانے سے انڈسٹری شدید متاثر ہوگی: جاوید ارشاد 

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدار شاد، سینئرنائب صدرچوہدری محمداشرف اورنائب صدرسیٹھ وقاص ماجدنے صنعتی شعبہ پر سپر ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کاروباری، صنعتی اور تجارتی سٹیک ہولڈرز سے فوری مشورہ کرنا چاہیے، سپرٹیکس سے سیمنٹ، سٹیل، چینی، تیل، گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بنکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، مشروبات، کیمیکلز اور ایئر لائنز متاثر ہوں گی اورباقی تمام صنعتوں پر بھی 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنا مناسب نہیں، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ سپر ٹیکس پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے صنعتی شعبہ کو تباہ و برباد کرنے کی گھنائونی سازش ہے سپر ٹیکس لگانے سے انڈسٹری بند ہوجائیگی اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن