ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، آٹا، دالوں،سبزیوں اورگھی کی قیمتوں کا جائزہ 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے کی۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف بھی آن لائن شریک تھے۔سابق ایم این اے میاں عبدالمنان،چوہدری فرحان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند، محکمہ خوراک،زراعت،لائیوسٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی مانیٹرنگ کیساتھ سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی بلاتعطل نگرانی جاری ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف دالوں،آٹا،سبزیوں،گھی کی قیمتوں کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن