ویٹرینری چیک پوسٹیں قائم،شہریوں کو تندرست جانورکی فراہمی ترجیح ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ڈویژن کے داخلی وخارجی راستوں پر ویٹرنری چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، جہاں  ڈاکٹرز وسٹاف قربانی کے جانوروں کو چیچڑماراور لمپی سکن بیماری سے بچائو کیلئے سپرے وعلاج معالجہ کریں گے۔ جبکہ گاڑیوں پربھی سپرے کرنے کے بعد تصدیقی سٹیکر چسپاں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدرعلی خاں نے مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے ڈاکٹرز وسٹاف کی شفٹوں میں تعیناتی اور دستیاب ادویات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چیچڑوں سے پاک تندرست جانورکی فراہمی ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن