کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) الٹی گنتی شروع ہو چکی، عمران خان احتساب کے لیے تیاری پکڑیں، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکال لیں گے۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 182 و امیدوار ایم این ایحلقہ 181 چوہدری الیاس احمد خاں گجر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگوں کا صفایا کرکے آگے بڑھیں گے ، عمران خان کی منی لانڈرنگ اسٹیٹ بینک نے پکڑی بریک تھرو یہ ہے کہ بالآخر 8 سال کے طویل عرصہ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔