فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی تاجر اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ یوسف گچھانے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہرنے غریب ومتوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کردی ، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، حکومت و اپوزیشن سمیت سرمایہ دار طبقہ اپنی فضول خرچیاں اور نمود و نمائش کم کرنے کی بجائے غریب عوام کو مزید برداشت کرنے کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے اورغریب عوام کو ریلیف دینے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ،قوم 75 سال سے سیاست دانوں کے رحم و کرم پر ہے مگر افسوس کہ آج تک کسی سیاستدان اور حکمران نے عوام کا نہیں سوچا بلکہ سب نے اپنی تجوریاں اور غیرملکی اکائونٹس بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ،ہمیں غیروں سے امداد حاصل کرنے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کرنا چاہئے۔
مہنگائی کی حالیہ لہر،غریب ومتوسط طبقہ کی زندگی اجیرن ، مرکزی تاجر اتحاد
Jun 27, 2022