فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ معیشت درست کرنے کیلئے آ نے والی حکومت کے فیصلے اس کے دعوں کی الٹ تصویر پیش کر رہے ہیں ۔ ہوشربا مہنگائی نے عوام ادھ موا کر دیا ہے جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار صنعتی و تجارتی حلقوں کی تباہی کا پیغام لیکر آ ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ اضافی ٹیکس سے معیشت پر برا اثر پڑے گا ۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد سپر ٹیکس کا اعلان حیران کن ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی اور ماتحت انتظامیہ کی شاہ خرچیاں بند کر دے تو اس ایک اقدام سے بیرونی قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی مگر یہ خود کو چھوڑ کر باقی طبقات کو دباتے اور ٹیکس در ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ چھوٹے کاروبار بند ہونے سے پہلے ہی بیروزگاری پھیل رہی تھی اور اب سپر ٹیکس کے نفاذ سے بڑی انڈسٹری متاثر ہونے سے بیروزگاری کا سیلاب آنے کو ہے جس کے اثرات ملک وقوم اور خود حکومت کیلئے اچھے نہیں ہونگے ۔
بجٹ پیش ہونے کے بعد سپر ٹیکس کا اعلان حیران کن ، انجمن تاجران منٹگمری بازار
Jun 27, 2022