سعودی عرب کے تجارتی وفدکی خواجہ شاہد رزاق سکا سے خصوصی ملاقات 

 فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے اعلیٰ سطح سرکاری وفدنے انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا سے خصوصی ملاقات کی ۔ وفد کے سربراہ سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش نے خواجہ شاہد رزاق سکا کی پینٹ فیکٹری کے دورہ کے دوران  پینٹ مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔ انہوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ۔فہد بن محمد الباش نے کہا کہ فیصل آباد میں مشترکہ تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں جن سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔سعودی عرب کے صف اوّل کے سرمایہ کار عبداللہ بن احمد الزاہرانی سلطان مہدی،القحطانی پاکستان سعودی سفارتخانہ میں کمرشل اتاشی مبشر عبداللہ الشہری، ابو ترکی اور دیگر ارکان موجودتھے۔ سعودی وفد کے ارکان نے خواجہ شاہد رزاق سکا اور حافظ شفیق کاشف کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کے امکانات کو مستقبل میں پاکستانی سرمایہ کارروں کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی وفود کے تبادلوں کو مفید اور ثمر آور بنانے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن