حضور نبی کریم  ؐ کے اعلیٰ فرمودات بہترین مشعلِ راہ ہیں،پیرنقیب الرحمن 

Jun 27, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے وطنِ عزیز پاکستان میں امن و سلامتی، اتحاد و ترقی اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے کیلئے حضور نبی کریم  ؐ کے اعلیٰ پاک فرمودات ہمارے پاس بہترین مشعلِ راہ ہیں۔  غور طلب بات ہے آج زبان کے اس غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں ہر طرف جھگڑے، فتنے، فساد اور انتشار کی جو فضا قائم ہو چکی ہے ہم سب کو اس سے توبہ کر کے اپنی اصلاح کرنا ہو گی کیونکہ ہم جب غیبت، بد اخلاقی، دوسروں کی عزتوں سے کھیلنے، بد نیتی، تکبر، بغض و عناداور بد گمانی کے مرتکب ہوتے ہیں تو ہمار ی ذات شر کا حصہ بنتی ہے جس سے ہم کسی دوسرے کا نہیں بلکہ اپنا نقصان آپ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل سے ماسٹر محمد ارشد، مفتی فیصل حسین نقشبندی اور خواجہ وجاہت جمیل نے بھی خطاب کیا جبکہ دربارِ رسالت مآب  ؐ میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ محمد عامرنے پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے اُمت مسلمہ اور بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی،ترقی،افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحادِ بین المسلین کی خصوصی دعا کی۔
پیرنقیب الرحمن 

مزیدخبریں