لارجر بنچ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پرکل سماعت 

Jun 27, 2022

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی دائر انٹراکورٹ اپیل پر کل ( منگل) کے روز سماعت کرے گا ۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر 28 جون کو سماعت کرے گا۔پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
لارجر بنچ سماعت

مزیدخبریں