کراچی سنٹرل جیل میں قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے کلاسز کا آغاز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد کے سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، یہ کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا جس میں ابتدائی طور پر 30 قیدی شامل ہیں۔ قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی اصلاح کرنے کی غرض سے سندھ بھر کی جیلوں میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، اسی سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو چینی زبان سکھائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی کورس ڈیزائن کیا گیا جس میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والے جملے ، گرامر، گنتی اور دیگر شامل ہیں، سینٹرل جیل میں چینی زبان سیکھنے کے پروگرام میں ابتدائی طور پر تیس قیدیوں نے ایڈمیشن لیا ہے ، جنہیں متعلقہ کتابیں اور دیگر لٹریچر فراہم کردیا گیا ہے۔ چینی زبان سکھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے انھیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے مگر حمزہ نامی ایک قیدی اس وقت بولنے ، لکھنے اور بات کرنے میں ٹاپ پر ہے۔
قیدی چینی زبان

ای پیپر دی نیشن