تحفظات دورکرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی متحدہ کو ملاقات کی د عوت  

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات دورکرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ وفدکو ملاقات کی دعوت دیدی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم وفد سے رابطہ کرنے کے لئے ہدایات کی ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دورکرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دے دی ۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔ 
دعوت 

ای پیپر دی نیشن