سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے امرناتھ یاترا سے قبل ہی وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے،کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ، سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کولگام ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ اور جموں خطے کے دیگرعلاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا، سرینگر میں 24سالہ نوجوان کی نعش برآمدہوئی،اطلاعات کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔متوفی کی شناخت عاصف علی فافو ولد علی محمد فافو ساکن شاہ کالونی پارمپورہ سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثناء ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں کے تمام ریزرو کیٹگری ملازمین کا احتجاج 27 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ ملازمین کے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ جموں شہر کے امبیدکر چوک پر احتجاج کی قیادت جموں کی ریزرو کیٹگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کر رہی ہے۔ احتجاج کرنے ورالے ملازمین نے مختلف نعرے لگائے اور حکام پر زور دیا کہ وہ ان کے حقیقی مسائل کو حل کریں۔
کشمیر
فوج کی پرتشدد کارروئیاں جاری سرینگر سے نوجوان کی نعش برآمد کئی اراد گرفتار
Jun 27, 2022