ریڑہ(نامہ نگار) باغ کے نواحی گائوں سری منگ ڈھلی کے رہائشی محمد نعیم خان ولد محمد جاوید خان نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ریڑہ کے مقام پر گاڑی کی سروس کر رہا تھا کہ مصطفیٰ نامی شخص نے مجھے دو عدد سگریٹ دئیے کہ یہ تھوڑی دیر اپنے پاس رکھوں میں نے سیگرٹ جیب میں رکھے تو اتنی دیر میں پولیس آئی اور اس نے مجھ سے تلاشی لی اور کہا کہ ان میں چرس ہے مجھے پکڑ کر ریڑہ چوکی میں لے گئے جہاں انہوں نے مجھ پر بے پناہ تشدد کیا اور بعد ازاں منظور نامی شخص نے پولیس کو 5ہزار روپے دئیے اور مجھے چھوڑ دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد نعیم نے کہا کہ مجھے مصطفیٰ نے جو دو سیگرٹ دئیے وہ چرس کا بھی کاروبار کرتا ہے باغ انتظامیہ فوری طور پر مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے مصطفیٰ کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ میں غریب گھرانے سے ہوں حکام بالا انصاف فراہمی میں اہم کردار ادا کرے۔،جبکہ دوسری جانب پولیس نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ نعیم کی نشاندہی پر ہم نے لیاقت ولد عبدل ساکنہ چھتر نمبر 2کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے جس سے 220گرام چرس برآمد ہوئی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔پولیس باغ کے اندر منشیات کے خاتمہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے عوام پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ضلع باغ کو جرائم اور منشیات فروشی سے پاک کیا جا سکے ۔