تیل بحران شدید، سری لنکا کانجی گاڑیوں کے لیے ایندھن کو محدود کرنے کا فیصلہ

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کو رواں اور اگلے ہفتے طے شدہ پیٹرول، ڈیزل اور خام تیل کی کھیپ نہیں ملے گی۔ بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے  کہا ہے کہ سپلائرز نے سرکاری ایندھن کے درآمد کنندہ اور تقسیم کار سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) کو ا?گاہ کیا ہے کہ وہ بینکنگ اور لاجسٹک وجوہات کی وجہ سے طے شدہ ڈیلیوری نہیں کریں گے۔ وجیسیکرا نے کہا کہ اگلی کھیپ آنے تک عوامی نقل و حمل، بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس لیے ڈیزل اور پیٹرول کا محدود ذخیرہ اگلے ہفتے کے دوران چند گیس اسٹیشنوں پر تقسیم کیا جائے گا۔ وزیر نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایندھن کے لیے قطار میں نہ لگیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلی خام کھیپ آنے تک ریفائنری کا کام بھی روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا"ہم تمام نئے اور موجودہ سپلائرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ میں تاخیر اور تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں"۔
تیل بحران

ای پیپر دی نیشن