پیر سید مبارک شاہ کاظمی اورپیر سید عارف شاہ کاظمی کا سالانہ عرس  

Jun 27, 2022

سر سبز و شاداب کھیتوں سے گزرتے اونچی پکڈنڈیوں پرواقع آستانہ عالیہ لٹوری سیداں مٹور تحصیل کہوٹہ میں پیر سید عارف حسین شاہ اور پیر سید مبارک حسین شاہ کا سالانہ عرس 29جون کو انعقاد پزیر ہو گا۔ تلاوت  عالمی شہرت یافتہ قاری  صداقت علی  اور علامہ ادریس ہاشمی  کا خصوصی خطاب ہو گا معروف ثناء خواں   ہدیہ نعت پیش کریں گئے اجتماعی اختتامی دعا سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ کاظمی المشہدی  فرمائیں گے عرس انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں ملک کے طول عرض سے عقیدت مندوں کی غیر معمولی تعداد لٹوری سیداں پہنچ گئی ہے جبکہ اس میںملک بھر سے جید علماء کرام کے علاوہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے  عرس کے موقع پر موئے مبارک ،ریش مبارک ، ریاض الجنہ اور نسخہ عظیم قرآن پاک کی زیارت کرائی جائے گی سید عار ف حسین شاہ کا عرس اپریل میں منایا جاتا ہے جبکہ سید مبارک حسین شاہ کے عرس کی تقریبات جون میں  ہو اکرتی تھیں  اسال دونوں عرس  ایک ہی دن منانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ انسانیت سے محبت ہی کائنات کا محور و مرکز ہے اور جو لوگ صفت ِ خداوندی کو اپنی دنیاوی زندگی میں اختیار کر کے انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہو تے ہیں ان پر رب کریم کے فیوض و برکات کی بارشیں بھی ہوتی ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے ضرور راضی ہو گا جو اس کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت پر کاربند عمل ہیں،تحصیل کہوٹہ میں بھی ایسا ایک گھرانہ آباد ہے جو انسانیت کی خدمت کے علم کو اپنے آبائو اجداد سے تھامے ہوئے ہیں،انسانیت سے محبت اس گھرانے کے افراد کو گھٹی میں ملی ہے اورانسانیت کی خدمت کا جذبہ ان کے گھر میں پروان چڑھتا ہے،آبائو اجداد سے لیکر اس گھرانے نے آج تک بفضل خدا آسودہ اورخوشحال زندگی گزاری اور فلاح انسانیت میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھا ،یہ ذکر خیر  لٹوری سیداں تحصیل کہوٹہ کے جید عالم دین ،ولی اللہ سید ولایت شاہ ؒ کاظمی المشہدی کے گھرانے کا ہے ان کی زندگی خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشاراور عبادت گزاری سے عبارت تھی19دسمبر1949کووصال ہوا ولایت شاہ ؒ کاظمی المشہدی کی زندگی سے ہی مریدین کا سلسلہ شروع ہو چکا تھاجو تاحال جاری ہے بڑے
 صاحبزادے اعلیٰ حضرت پیر سید مبارک حسین شاہ ؒ نے بھی انتہائی پرہیز گاراور تہجد گزار زندگی گزاری انہیں دو بار حج بیت اللہ کی سعادت بھی نصیب ہوئی انہوں نے بھی فلاح انسانیت کے عظیم تر جذبے کی خاندانی روایت کو قائم رکھا اور29جون2002ء کو لٹوری سیداں میں راہ چلتے اپنی جان اپنے خالق کے سپرد کر دی ،سید ولایت شاہ ؒ کاظمی المشہدی کے دوسرے صاحبزادے سید عارف حسین شاہ  ؒ کاظمی المشہدی نے تمام عمر شہداء کربلا کے غم میں گزاری ،انہیں حجاز مقدس مکہ معظمہ ،مدینہ منورہ،عراق ،ایران اور شام کی زیارت کا شرف حاصل ہواان کے ہاں اولاد نہیں تھی وہ اپنی سال بھر کی آمدنی21رمضان المبارک کو بیوائوں ،یتیموں ،مسکینوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے اور اپنے والدصاحب کے نام سے سید ولایت شاہ ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جس کے تحت وہ دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کے فریضے کو سر انجام دیتے اس کے لئے وہ کسی سے امداد نہیں لیتے تھے انہوں نے 13محرم الحرام بمطابق8اپریل2001ء کو دوران سفر اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دیپیرسید ولایت شاہ ؒ کاظمی المشہدی کے تیسرے صاحبزادے  پیر سید خضر حسین شاہ کاظمی المشہدی لٹوری سیداں نے بھی اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم کو اپناتے ہوئے خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا اوڑ ھنا بچھونا بنایا،آپ کی ولادت با سعادت 6محرم الحرام بمطا بق15 فروری  1940کو ہوئی،ابتدائی تعلیم ہائی سکول مٹور سے حاصل کی ،21سال کی عمر میں ہی سخت سردی کے موسم میں40دن کی چلہ کشی کر کے روحانی فیوض و برکات کے سلسلہ میں قدم بڑھانا شروع کر دیا تھا ،آپ کو حج ،6عمرے،2مرتبہ زیارت شام نصیب ہوئی ،آپ اولیاء کرام سے انتہائی عقیدت رکھتے ہیں آپ نے پاکستان بھر اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دی جن میں سہیلی سرکار مظفر آباد ،کا کا صاحب نو شہرہ،چلتان بادشاہ کوئٹہ ،زندرون سندھ تمام اولیاء کرام ،لعل شہباز قلندر کے مزار پر 6مرتبہ حاضری ،دی ،شمس تبریز ،بہائولادین ذکریا ،شاہ رکن عالم کے مزارات پر حاضری دی ہزاروں لوگ آپ سے فیض یاب ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں