25 لاکھ سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑا گیا،2ملزم گرفتا ر

Jun 27, 2022

ملتان( نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی کے دوران 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں سگریٹ، آئس، شیشہ اور دیگر شامل ہے برآمد کر لیا، گرفتار دو ملزمان کی شناخت احمد اور اظہر کے نام سے ہوئی، ملزمان بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ مال سمگل کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کے لئے سپلائی کر رہے تھے  ایس پی کینٹ حسن افضل کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او کینٹ جام محمد سلیم اختر کی سربراہی میں ایس ایچ او کینٹ محمد سبطین  نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سامان برآمد کیا ، ملزمان اور مال مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
 نان کسٹم پیڈ 
  

مزیدخبریں